فہرست مضامین

میرے پسندیدہ۔۔

اس صفحہ کو پسند کرنے کے لیے لاگ ان کریں۔

دونوں جہاں کے واسطے رحمت حضور ﷺ ہیں
واللہ! کائنات کی عزت حضور ﷺ ہیں
انفاسِ پاک گوشِ تخیّل کا نغمہ زار
میری نگاہِ شوق کی جنت حضور ﷺ ہیں
اہلِ صفا و صدق و عدالت صحابہؓ ہیں!
عینِ صفا و صدق و عدالت حضور ﷺ ہیں
وہ فخرِ کائنات کہ ہیں افضل البشر
نازاں ہے جس بشر پہ فضیلت، حضور ﷺ ، میں
جو انبیاء بھی آئے امام الاُمم ہوئے
کی انبیاء کی جس نے امامت حضور ﷺ ہیں
لا تئیسوا! خدائے غفور و رحیم ہے
لا تقنطوا! کہ شافعِ اُمّت حضور ﷺ ہیں
کل کائنات قدرتِ حق کا صحیفہ ہے
اور اس میں ایک آیتِ رحمت حضور ﷺ ہیں