ڈاونلوڈ

آن لائن مطالعہ

آن لائن مطالعہ
  • اپریل
1973
ادارہ
ملکی دستور کی تدوین میں ہر جگہ اور اس کے ہر پہلو سے بحث کی جاتی ہے، کیونکہ پورے ملک کے مستقبل کا سوال ہوتا ہے مگر افسوس! اگر اس کا کوئی پہلو تشنہ رہتا ہے تو وہ صرف ملک کے سیاسی سربراہ کی اخلاقی اور دینی حیثیت کا پہلو ہے۔ دوسری اقوام کے لئے تو ممکن ہے، یہ ایک غیر ضروری اور غیر سرکاری بات ہو، لیکن ملتِ اسلامیہ کے لئے اس کی حیثیت دینی اور سرکاری ہے
  • اپریل
1973
عزیز زبیدی
الم ﴿١﴾ ذ‌ٰلِكَ الكِتـٰبُ لا رَ‌يبَ ۛ فيهِ...٢﴾... سورة البقرة


الف، لام، میم، یہ وہ کتاب ہے جس (کے کلامِ الٰہی ہونے) میں کچھ بھی شک نہیں۔

(۱) الٓمّٓ (الف، لام، میم) یہ حروف بقرۃؔ، آلِ عمرانؔ، عنکبوتؔ، رومؔ، لقمانؔ اور سجدہؔ کے شروع میں آئے ہیں۔ ان کا نام 'حروفِ مقطعات' ہے۔ ۱۱۴ سورتوں میں سے (۲۹) سورتوں کا آغاز حروفِ مقطّعات سے ہوا ہے۔ وہ کل یہ ہیں: ا، ج، ر، س، ص، ع، ق، ک، ل، م، ن، ہ، ی۔
  • اپریل
1973
محمد کنگن پوری
رسول اللہ ﷺ کی سیرت و کردار کا نام سنّت ہے اور اِسی کے بیان کا نام حدیث، گویا دونوں معنیً ایک ہیں۔ البتہ اعتباری فرق ہے۔ لیکن بعض نادان دوستوں نے اس نام کے اختلاف کو اتنی اہمیت دی ہے کہ اس پر مستقل فرقے بنا دیئے ہیں حالانکہ یہ لوگ اگر فرقہ بندی جسے قرآن، شرک ﴿وَلا تَكونوا مِنَ المُشرِ‌كينَ ٣١ مِنَ الَّذينَ فَرَّ‌قوا دينَهُم...٣٢﴾... سورة الروم" اور بن سی بے گانگی ﴿إِنَّ الَّذينَ فَرَّ‌قوا دينَهُم وَكانوا شِيَعًا لَستَ مِنهُم فى شَىءٍ...١٥٩﴾... سورة الانعام" قرار دیتا ہے۔
  • اپریل
1973
منظور احسن عباسی
مادی ناز و نعم اور دنیوی ترقیات کو ایمان و اسلام کا ثبوت یا اس کے مقاصد میں سے تصور کرنا اسلام کی توہین ہے۔ اسی طرح یہ خیالات کہ کسی فرد یا جماعت کا ترفع یا حکومت و سلطنت، مال و جاہ، ایجادات و اختراعات اور علم و ہنر میں برتری حاصل کر لینا ہی اس کے مذہبی عقائد یا اخلاقی نظریات کے برحق ہونے کی دلیل ہے اور یا یہ خیال کرنا کہ جو لوگ مادی تفوّق کے اس مقام پر فائز ہیں
  • اپریل
1973
عبدالقیوم
آج ہم ملکی و ملّی سطح پر جن سنگین مسائل سے دو چار ہیں۔ وہ اس امر کے متقاضی ہیں کہ ان سے عہدہ برآ ہونے کے لئے قومی سطح پر غور و خوض کر کے کوئی متفقہ اور ٹھوس لائحہ عمل اختیار کیا جائے اور پھر اسے عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنی تمام اجتماعی اور انفرادی قوتوں اور وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ صرف اس طرح ہم اس بہت بڑے چیلنج سے عہدہ بر آ ہو سکتے ہیں جو آج ہمیں ملکی و ملی سطح پر در پیش ہے۔
  • اپریل
1973
عبدالرحمن عاجز
سردارِ دو عالم ﷺ کی تقاریر۔ احادیث       افعالِ پیمبر ﷺ کی تصاویر۔ احادیث
یہ رنگِ تقدس ہے نہ یہ بوئے طہارت          ہیں غیرتِ صد وادیٔ کشمیر ۔ احادیث
ہیں کانِ نبی کے در شہوارِ معانی!              کس طرح نہ ہوں معدنِ توقیر۔ احادیث
  • اپریل
1973
عبدالمنان راز
'ہم ماتم کیں نہیں کرتے' اڑتالیس صفحے کا کتابچہ ہے جو ایک پمفلٹ بعنوان 'ہم ماتم کیوں کرتے ہیں' اور سائیکلو سٹائل کی ہوئی 'کھلی چٹھی بنام مظہر حسین مولوی چودھویں صدی' کے جواب میں قاضی مظہر حسین صاحب امیر خدام اہل سنت والجماعت صوبہ پنجاب نے لکھا ہے۔ قاضی صاحب نے قرآنی آیات، احادیثِ رسولِ مقبول ﷺ اور ائمہ کرامؒ کے اقوال سے ثابت کیا ہے