ڈاونلوڈ

آن لائن مطالعہ

آن لائن مطالعہ
  • جنوری
1986
عبدالرؤف ظفر

؎ تازہ خواہی داشتن گرداغ ہائے سینہ را
گاہے گاہے باز خواں ایں قصہ پارینہ را

تاریخ اسلام میں بہت سی ایسی شخصتیں گزری ہیں، جنہوں نے ہر حال میں کلمہ حق بلندکیا۔ خواہ انہیں اس کی پاداش میں عقوبت و سزا کے کتنے ہی

  • جنوری
1986
عبدالرحمن عزیز
چند ماہ پیشتر ''اوّل جیش'' کے تحت جہاد قسطنطنیہ میں یزید کی شمولیت و عدم شمولیت اور قیادت پرطبع آزمائی شروع ہوئی، تو اس کے باعث قارئین میں اضطراب کا تموج پیدا ہوا اور مختلف زبانیں استعمال ہونے لگیں۔ جناب اللہ یار صاحب کی تحقیق یہ تھی کہ یزید اس لشکر میں شامل نہ تھا۔ ان کا یہ مضمون ہفت روزہ ''اہلحدیث'' میں شا ئع ہوا۔اس پر محترم صاحبزادہ برق التوحیدی نےاس موضوع پر قلم اٹھایا اور حتی الوسع یزید کو لشکر مغفور
  • جنوری
1986
عبدالرحمن عاجز
اس چیز کی خواہش جومقّدر میں نہیں ہے
دراصل یہ تعذیب ہے جو سخت ترین ہے

تقدیر کے لکھے پر جوایماں ہے یقیں ہے
پھر کس لیے آلام و مصائب پر حزیں ہے
  • جنوری
1986
سعید مجتبیٰ سعیدی
محدث کی ماہ مئی و جون کی اشاعت میں ایک مضمون بعنوان ''عمامہ اور اتباع سنت'' شائع ہوا۔ جس میں مصنف نے شعب الایمان للبیہقی کے حوالہ سے عمامہ کی فضیلت میں ایک روایت ذکر کرنے کے بعد اطاعت النبی ﷺ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے عمامہ باندھنے پر زور دیا ۔ جہاں تک اطاعت نبیﷺ کا تعلق ہے، وہ تو ہر مسلمان پر واجب ہے اور اس کی اہمیت سے انکار باعث کفر مگر جس چیز کو ثابت کرنےکے لیے انہوں نے
  • جنوری
1986
عبدالستار الحماد
جون 1985ء کے شمارہ میں ''عمامہ اور اتباع سنت'' کے عنوان سے جناب سمیع اللہ صاحب کا ایک آرٹیکل شائع ہوا ہے۔ انہوں نے دو روایات ایسی پیش کی ہیں جو ''محدث'' کے محدثانہ طرز عمل اور روایات کے سلسلہ میں اس کے حزم و احتیاط کے خلاف، نیز محدثین کے معیار صحت پر پوری نہیں اترتیں۔ ادارہ محدث سے دیرینہ تعلق اور وابستگی کی بناء پر ، اس سلسلہ میں چند گزارشات پیش خدمت ہیں۔ والسلام (الحماد)
  • جنوری
1986
غازی عزیر
یہ مضمون لکھنے کا داعیہ جناب مولانا محمد یوسف لدھیانوی صاحب کا ایک فتویٰ پڑھ کر پیدا ہوا۔ جو آں موصوف نے ، ماہناہ ''اقراء ڈائجسٹ'' کراچی کے مجریہ ماہ جولائی 1985ء میں''دینی مسائل کا فقہی حل'' کے مستقل عنوان کے تحت، ایک مستفتی کا جواب دیتے ہوئے تحریر فرمایا، انہوں نے لکھا ہے کہ:''جن جانوروں کی قربانی جائز ہے ان سے عقیقہ بھی جائز ہے۔بھینس بھی ان جانوروں میں شامل ہے۔اسی طرح جن جانوروں میں
  • جنوری
1986
ثنااللہ مدنی
جناب حافظ صاحب! السلام علیکم ورحمة اللہ و برکاتہ!ہمارے ہاں ایک مولوی صاحب ہیں۔ انہوں نے اپنے مقتدیوں کو سِّری نمازوں میں یعنی ظہر، عصر کی پہلی دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے علاوہ قراءت سے منع کررکھا ہے اور وہ دلیل میں سنن النسائی کی روایت پیش کرتے ہیں۔ جو ان کے الفاظ میں درج ہے:''باب ترک القرآءة خلف الامام فیما لم یجھر''''جس (نماز) میں جہر نہیں کیا گیا، اس میں امام کے پیچھے قرأت چھوڑ دینا۔''
  • جنوری
1986
اکرام اللہ ساجد
مارشل لاء رخصت ہوا اور جمہوریت بحال ہوگئی ہے۔ 30 دسمبر 1985ء کے سورج کی رو شنی میں قوم نے اپنی ''کھوئی ہوئی منزل'' کو اپنے سامنے یوں اچانک مسکراتے دیکھا کہ وزیراعظم صاحب کے بقول ''جب وہ ایوان میں داخل ہوئے تو مارشل لاء موجود تھا، لیکن جب ایوان سے باہر نکلے تو جمہوریت کا سورج طلوع ہوچکا تھا''اور روزنامہ ''جنگ '' کے مطابق :''گذشتہ ایک ہفتہ سے مسلسل بارشوں، شدید سردی اور کُہر آلود موسم کی لپیٹ