ڈاونلوڈ

آن لائن مطالعہ

آن لائن مطالعہ
  • اکتوبر
2003
عطاء اللہ صدیقی
گذشتہ دو ماہ سے پاکستانی اخبارات میں اسرائیل کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے کے متعلق بحث ایک دفعہ پھر جاری ہے۔ چند روز پہلے 'نوائے وقت' میں 'مکتوبِ امریکہ' کے کالم میں ایک صاحب نے امریکہ میں مقیم چند پاکستانیوں کے خیالات کو شامل کیا ہے جو چاہتے ہیں کہ حکومت ِپاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے کااعلان کرے۔
  • اکتوبر
2003
ظفر علی راجا
۶؍اکتوبر ۲۰۰۳ء کو پاکستان کے پُرفضا دارالحکومت اسلام آباد پر اُترنے والی خنک سہ پہر، وطن عزیز میں دہشت گردوں کے حوالے سے ایک اہم باب کے طور پر یاد رکھی جائے گی، یہ پیر کا دن تھا۔ سیاسی اور دینی جماعت ملت ِ اسلامیہ کے سربراہ اور قومی اسمبلی کے رکن مولانا اعظم طارق اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ جھنگ سے روانہ ہوئے اور اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے جب اسلام آباد میں داخل ہوئے
  • اکتوبر
2003
حافظ ثناء اللہ مدنی
گذشتہ سال (اکتوبر ۲۰۰۲ء میں) امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں 'مجمع فقہاے شریعت، امریکہ' (Assembly of Muslim Jurists of America)کا تاسیسی اجلاس منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر سے اہل ِعلم کو دعوت دی گئی۔ پاکستان سے شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی اور مولانا ارشاد الحق اثری، فیصل آباد رکن کی حیثیت سے اس میں شامل ہوئے۔ مجمع کا مرکزی دفتر میری لینڈ میں قائم کیا گیا۔
  • اکتوبر
2003
عبدالمجیب
سب سے پہلے تاریخ ِپاکستان پر ایک سرسری نظر ڈالنا ضروری ہے۔ تاریخی جھلکیاں پیش کرنے سے پہلے ایک بات کی پیشگی وضاحت مناسب ہوگی۔ اگرچہ سیاسی نظام کے متعلق علماء و زعما ئے ملت کا اُصولی موقف یہ رہاہے کہ اسلامی مملکت میں مغربی سرمایہ دارانہ جمہوریت جائز نہیں، تاہم انہوں نے ماضی میں اضطراراً و مجبوراً نافذ شدہ نظام کو عارضی طور پر جاری بھی رکھا، صرف اس لئے کہ کہیں ملک ِعزیز اغیار کے کسی بڑے شر کا شکار نہ ہوجائے۔
  • اکتوبر
2003
میاں انواراللہ
معاشرے میں بڑھتی بے اطمینانی اور لادینیت کی روک تھام کے لئے علماء کرام سرگرم ہیں لیکن مقابل میں اس قدر زیادہ منظم طورپر اور غیرمعمولی وسائل کے ساتھ عریانی ، اِباحیت پسندی اور دین بیزاری کو فروغ دیا جارہا ہے کہ علما کی کوششیں کامیاب نہیں ہوپارہیں۔عالمی سطح پر بھی اسلام کی دعوت کو درپیش مسائل اس پر مستزاد ہیں۔
  • اکتوبر
2003
حمزہ مدنی
جامعہ ہذا میں زیر تعلیم طلبہ کی یہ خواہش بجا طور پر حوصلہ افزا ہوتی ہے کہ وہ بیرونِ ملک عربی اور اسلامی جامعات میں اعلی ٰتعلیم کے حصول کے لئے جانا چاہتے ہیں۔ اس لئے بعض طلبہ وفاق المدارس کے امتحان (ثانویہ عامہ یا خاصہ) میں کامیابی کی بنیاد پر جامعہ ہذا کے ذیلی ادارے مدرسہ رحمانیہ کی 'ثانویہ عالیہ' کی سند حاصل کرنے کے لئے سفارشیں لانا شروع کردیتے ہیں، حالانکہ ایسے امتحانات جو 'وفاق' کے تحت ہوتے ہیں،
  • اکتوبر
2003
اصغر علی کوثر
پورے عالم اسلام میں اور عالم اسلام کے پلیٹ فارم سے پوری دنیا میں قرآن مجید، فرقان حمید کے انوار و تعلیمات کے فروغ و ابلاغ کے لئے تجوید و قراء ت کے مختلف اسالیب میں کلامِ حکیم تلاوت کرنے کی کاوش کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کا عمل جاری ہے جس میں پاکستان کے دینی مدارس اور قرآن و سنت کے نفاذ کے لئے کوشاں ادارے بھی نہایت تاریخی انداز میں اپنا اہم کردار اداکررہے ہیں