ڈاونلوڈ

آن لائن مطالعہ

آن لائن مطالعہ
  • جنوری
1983
اکرام اللہ ساجد
آپ نے اکثر شام کے وقت غروبِ آفتاب کا منظر دیکھا ہوگا۔ اتنا بڑا سورج جو آپ کی سرزمین سے بھی کئی گنا بڑا ہے، اپنے دن بھر کے سفر کے بعد مغرب کے رخ، دُور، بہت دُور،درختوں، مکانوں ، پہاڑوں یا بادل کے چند ٹکڑوں کی اُوٹ میں اتنی سعادتمندی سے چھپ جاتا ہے ، جھک جاتا ہے، اس تیزی سے زمین کی گود میں گرتا ہوا محسوس ہوتا ہے ، یوں جیسے کہ کسی بہت ہی مقتدر اور اعلیٰ ہستی کے سامنے سجدہ ریز ہونے کے لیے 
  • جنوری
1983
عزیز زبیدی
کراچی سے ایک طویل مکتوب آیا ہے، لکھا ہے:1۔ کالعدم پیپلزپارٹی کو ہم نہیں سمجھ سکے، کہ اسے کیاتصور کیا جائے؟2۔ کالعدم جماعت اسلامی کوکیا کہا جائے، باتیں ان کی اچھی ہیں مگر یہ جس امیر کے افکار کا نچوڑ ہے اس سے کوئی بھی جماعت مطمئن نہیں ہے۔ سیاسی اور دینی تمام جماعتیں اس کے امیر کے خیالات کو دین کے منافی قرار دیتی ہیں، آپ کا کیا خیا ل ہے؟3۔ تبلیغی جماعت کے بارے میں آپ کا کیا نظریہ ہے؟
  • جنوری
1983
عبدالرحمن عاجز
کوئی بھی اہل دنیا کو جو دل سے پیارکرتاہے
وہ گویا دشمن خوابیدہ کوبیدار کرتا ہے

عمل صالح بشر کو خلد کا حقدار کرتا ہے
عمل طالح بشر کو ہمکنار نار کرتا ہے
  • جنوری
1983
عطاءالرحمن ثاقب
بخاری و مسلم کی روایت ہے کہ حضرت ابوہریرہؓ بیان فرماتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ نےہمیں وعظ و نصیحت فرمائی، پھر آپؐ کھڑے ہوگئے، ہم بھی ساتھ ہی کھڑے ہوگئے، اچانک ایک اعرابی آیا جس نے اپؐ کو گردن میں لپٹی ہوئی چادر سے پکڑ کر کھینچنا شروع کردیا اور چونکہ آپؐ کی ردائے مبارک کھردری تھی، آپؐ کی گردن سرخ ہوگئی۔ نبی اکرم ﷺ اس کی جانب متوجہ ہوئے تو اس نےکہا کہ ''میرے ان دو اونٹوں کو 
  • جنوری
1983
عبدالرحمن کیلانی
3۔ تیسری آیت یہ ہے:''وَقَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارً‌ا ﴿١٤...سورۃ نوح''(1) ''حالانکہ اسی نے تم کو مختلف حالات میں پیدا کیاہے۔'' 1(2) ''حالانکہ اس نے تم کو طرح طرح (کی حالتوں) میں پیدا کیا ہے۔'' 2(3) ''حالانکہ اس نے تم کو طرح طرح سے بنایا ہے۔''3.........اور اس سے مولانا مودودی نے وہی تخلیقی مراحل مراد لیے ہیں جو رحم مادر میں ہوتے ہیں۔پرویز صاحب اس آیت سے ارتقائے زندگی کے مراحل مراد لیتے ہیں۔ لیکن کوئی
  • جنوری
1983
عبدالرحمن عاجز
اس چیز کی خواہش جو مقدر میں نہیں ہے
دراصل یہ تعذیب ہے جو سخت تریں ہے!

تقدیر کے لکھے پہ جو ایماں ہے یقیں ہے
پھر کس لیے آلام و مصائب پر حزیں ہے
  • جنوری
1983
عبدالرؤف ظفر
معاشرتی احوال و ظروف کے بدلنے کے ساتھ ساتھ اقوام عالم اپنے تجارتی انداز اور ڈھنگ بھی بدلتی رہتی ہیں۔ ہر دور کے اپنے ذرائع پیداوار اور پرکشش سامان ہوتے ہیں۔ زمانہ قبل از اسلام عربوں کے ہاں تجارت کیسی تھی؟ ربوں کا برگزیدہ قبیلہ قریش، ان کی تجارت میں کس مقام پر فائز تھا؟ اس دور میں منڈیاں کیسی تھیں؟ دیگر ممالک کے ساتھ ان کے تجارتی روابط کیسے تھے؟ مختلف موسموں میں وہ کون سے تجارتی سفر کرتے تھے؟ 
  • فروری
1983
ثریا ڈار
اللہ تعالیٰ نے ہندوستان کے مسلمانوں میں علم حدیث کا ذوق شوق پیدا کرنے کے لیے مختلف ادوار میں مختلف علماء پیدا کیے جو اپنی عمر معمولی دلچسپی او رانہماک کے باعث سنت و حدیث کے غوامض و حقائق کو سمجھنے کے لیے حرمین تشریف لے جاتے۔ سترہویں اور اٹھارویں صدی میں ہندوستان کے تین مایہ ناز بزرگ ملا طاہر ، شیخ عبدالحق محدث دہلوی اور شاہ ولی اللہ عرب تشریف لے گئے اور وہاں کے جید علماء سے سند حدیث حاصل 
  • جنوری
1983
طالب ہاشمی
صبح صادق از مولانا عبدالرحمٰن عاجز مالیر کوٹلوی ضخامت:112 صفحات۔ دیدہ زیب مضبوط جلد نہایت اعلیٰ سفید دبیز کاغذ۔ ہر صفحہ بیلدار کتاب طباعت نہایت عمدہ قیمت: مجلد پلاسٹک کور 14 قیمت آفسٹ کاعذ اعلیٰ مجلد 21 قیمت جہیز اڈیشن 27۔ ناشر : رحمانیہ دارالکتب ، امین پور بازار، فیصل آباد۔مولانا عبدالرحمٰن عاجز مالیر کوٹلوی کا نام اب پاکستان کے علمی دینی حلقوں میں کسی تعارف کا محتاج نہیں رہا۔ وہ ایک ایسے خوشگوشاعر ہیں جنہوں