ڈاونلوڈ

آن لائن مطالعہ

آن لائن مطالعہ
  • ستمبر
1971
صدیق حسن خان
ماہِ رجب کے فضائل کے متعلق چند احادیث ملتی ہیں جو صحیح نہیں ہیں۔ شیخ عبد الحق دہلویؒ نے ''ماثبت بالسنہ'' میں رجب کی فضیلت کے بارے میں چند حدیثیں لکھ کر ان کے متعلق تحریر کیا ہے کہ یہ حدیثیں صحیح نہیں، ان میں سے اکثر ضعیف اور موضوع ہیں۔ حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب ''تبین العجب'' میں فضیلت ماہِ رجب سے معلقہ حدیثوں پر بحث کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ ''ان میں سے کوئی بھی اس قابل نہیں کہ انہیں حجت قرار دیا جائے۔'' شیخ علامہ قاضی القضاۃ یمن محمد بن علی شوکانی رحمۃ اللہ علیہ کتاب ''السیل الجرار'' میں تحریر فرماتے ہیں کہ:۔
  • ستمبر
1971
عبدالرحمن عاجز
بچپن کا زمانہ، عہدِ جوانی یونہی لٹائے بیٹھے ہیں         ہم اپنے گھر کو اپنے ہاتھوں آگ لگائے بیٹھے ہیں
جو کام کے دن تھے بیت گئے وہ مدہوشی کے عالم میں       اُس اک اک لمحہ پر اب سو سو اشک بہائے بیٹھے ہیں
کس طور سے پہنچے گا منزل پر اے طائر بد قسمت تو       صیاد ہزاروں رستہ بھر میں دام بچھائے بیٹھے ہیں
  • ستمبر
1971
محمد صاحب
حاملِ قرآن مبلغِ فرقان رہبرِ دو جہاں فداہ أبی وأمیﷺ کے ارشاداتِ عالیہ جو عورت کے نکاح میں لی کی شرط ہونے پر دال ہیں وہ بے شمار کتبِ حدیث میں روایت کئے گئے ہیں۔ خصوصاً صحاح ستہ کی کوئی کتاب اس سے خالی نہیں۔ بعض ائمہ نے تو مشہور حدیث« لا نکاح إلا بولی »کے الفاظ سے ہی باب منعقد کئے ہیں۔
  • ستمبر
1971
سیف الرحمن الفلاح
حضرت داؤد علیہ السلام کی ننانوے بیویاں تھیں۔ پھر کسی اور عورت سے ازدواجی رشتہ قائم کرنے کا خیال آیا۔ اللہ تعالیٰ کو ان کا یہ خیال اور ارادہ ناگوار گزرا۔ اس کا امتحان لینے اور اس غلطی کا احساس دلانے کی خاطر اللہ تعالیٰ نے دو فرشتے انسانی شکل و شباہت میں حضرت داؤد علیہ السلام کے پاس بھیجے۔ انہوں نے اپنا کیس حضرت داؤد علیہ السلام کی خدمت میں پیش کیا۔ ایک نے کہا:
  • ستمبر
1971
راسخ عرفانی
تکوین کائنات کا عنوان کہیں انہیںؐ        معراجِ حسنِ محفلِ امکاں کہیں اُنہیںؐ!
نوعِ بشر ہے جن کے تعلق سے سر بلند       برحق ہے یہ کہ عظمتِ انسان کہیں انہیںؐ!
کرتے ہیں فخر جن کی غلامی پہ تاجدار          حیران ہیں کس زبان سے سلطان کہیں انہیںؐ!
  • ستمبر
1971
آباد شاہ پوری
صنعتی انقلاب سے یورپ کا اقتصادی نظام جو زرعی بنیادوں پر قائم تھا، تلپٹ ہو گیا تھا۔ عقلیت پرستی اور لبرلزم کی تحریک نے یورپ کے عیسائی معاشرے کی مذہبی و اخلاقی بنیادوں کو متزلزل کر ڈالا۔ انقلاب فرانس نے اس کے سیاسی نظام کو ہلا کر رکھ دیا۔ نظام جاگیرداری پر استوار مطلق العنان بادشاہتیں ہر جگہ ڈولنے لگیں، صنعتی انقلاب اپنے جلو میں گوناگوں خرابیاں لے کر آیا۔
  • ستمبر
1971
عبدالسلام کیلانی
امام لقب، شیخ الاسلام خطاب، ابو عبد اللہ کنیت ہے۔ ان کا نام نامی محمد اور والد کا نام نصر ہے۔ خراسان کے ایک قدیم اور بین الاقوامی شہرت یافتہ علمی مرکز ''مرو'' کی طرف نسبت کی وجہ سے مروزی کہلاتے تھے۔ ان کی پیدائش ۲۰۲ھ میں بغداد شہر میں ہوئی جب کہ وہ علم و سیاست کا گہوارہ بن چکا تھا۔ ابتدائی تعلیم اور نشوونما نیشا پور کے حصہ میں آئی۔ پھر علم کی پیاس بجھانے کے لئے دنیا کا کونا کونا چھان مارا۔ بالآخر سمر قند میں رہائش پذیر ہوئے۔
  • ستمبر
1971
عبدالغفور رمضان پوری
سوال:

ایک مثل ہونے سے وقتِ ظہر گزر کر وقتِ نماز عصر ہو جاتا ہے یا نہ؟

جواب:

صاحبین کے نزدیک ہو جاتا ہے اور یہی مفتی بہ ہے۔ نقع المفتی والسائل میں مولانا محمد عبد الحیؒ تحریر فرماتے ہیں: