ڈاونلوڈ

آن لائن مطالعہ

آن لائن مطالعہ
  • نومبر
1999
حسن مدنی
''سورج روز ہی مشرق سے طلوع ہوتا، سارا دن اپنی روشن کرنیں بکھیرنے کے بعد شام ڈھلے مغرب میں غروب ہوجایا کرتا ...لیکن اُس دن سورج غروب ہوتے سمے اپنے ساتھ آسمانِ علم کے آفتاب کو بھی لیکر غروب ہوا، اس دن کا یہ غروب کس قدر افسوسناک اور امت مسلمہ کے لئے باعث ِغم واندوہ تھا...تصور میں لائیے اس رات کی تاریکی کو جب آسمانِ دنیا کے سورج کے ساتھ آسمانِ علم کا آفتاب بھی دنیا سے چل بسا''
  • نومبر
1999
غازی عزیر
شیخ محمد ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کو ان کے علمی مشاغل نے کبھی اتنی مہلت نہ دی کہ وہ خود اپنی سوانح لکھ پاتے، البتہ ان کے بعض تلامذہ (مثلا ً شیخ مجذوب، شیخ علی خشان اور شیخ محمد عید عباسی وغیرہم) نے ’’موجزۃ عن حیاۃ الشیخ ناصر الدین‘‘ کے عنوان سے آپ کا ترجمہ لکھا ہے، ان کے علاوہ شیخ محمد بن ابراہیم شیبانی نے ’’حیاۃ الألبانی و آثارہ و ثناء العلماء علیہ‘‘ نامی ترجمہ لکھا جو ۹۲۹ صفحات پر محیط ہے
  • نومبر
1999
صلاح الدین یوسف
افسوس ہے کہ ۲؍ اکتوبر ۱۹۹۹ء کو اُردن میں علم و تحقیق کا وہ آفتاب غروب ہوگیا، جس سے پورا عالم اسلام روشنی حاصل کر رہا تھا، یعنی شیخ الاسلام والمسلمین محمدناصر الدین الالبانی رہگرائے عالم بقا ہوگئے۔ انا للہ وانا الیه راجعون!
شیخ البانی اپنے وقت کے عظیم محقق، محدث اور داعی ٔ کبیر تھے، انہوں نے بیک وقت کئی محاذوں پر اتنے عظیم کارنامے سرانجام دیئے ہیں
  • نومبر
1999
ارشاد الحق اثری
۱۹۹۹ء کا یہ سال، عالم اسلام بالعموم اور سلفی حضرات کے لئے بالخصوص’عامِ حزن‘ ہے جس میں یکے بعد دیگرے نامور اسلامی شخصیات اس جہانِ فانی سے رخصت ہو کر اپنے خالق حقیقی کے پاس پہنچ گئیں اور عالم اسلام ان کے علم وفضل سے محروم ہوگیا۔ اناللہ وانا الیہ راجعون!… اسی سال داغِ مفارقت دینے والے حضرات میں حضرت شیخ مصطفی زرقا، شیخ مناع قطان، شیخ عطیہ سالم، شیخ علی طنطاوی، مولانامحمد عبدہ الفلاح، شیخ محمد عمر فلاتہ، شیخ عبدالقادر حبیب اللہ سندھی، شیخ علامہ عبدالعزیز بن باز اور آخر میں محدث العصر حضرت علامہ شیخ الالبانی رحمہم اللہ سرفہرست ہیں۔
  • نومبر
1999
مدیر اعلیٰ محدث مولانا حافظ عبد الرحمن مدنی او رشیخ محمد ناصر الدین البانی کی اُردن ( عمان) میں آخری ملاقاتوں کے دوران ایک نشست شیخ موصوف کی بیماری او راس کے علاج کے حوالہ سے بھی یاد گار ہے ۔مولانا مدنی کو طب ِنبو یؐ سے بھی خاص شغف ہے او روہ ایلوپیتھی طریقہ علاج کے ساتھ ساتھ بطو رِغذا او رپرہیز اپنے عزیز واقار ب میں اس کا اہتمام بھی کرتے رہتے ہیں
  • نومبر
1999
محمد اسحٰق زاہد
(1)    شیخ صالح بن عبدالعزیز آلِ شیخ (وزیر اوقاف و مذہبی اُمور، سعودی عرب)
’’اللہ کے فیصلے اور اس کی تقدیر پر ہم راضی ہیں اور ’’انا لله وانا الیه راجعون‘‘کہتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ علامہ شیخ محمد ناصر الدین البانی کی وفات ایک المناک واقعہ ہے، کیونکہ وہ امت کے ان علماء و محدثین میں سے تھے کہ جن کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کی حفاظت فرمائی اور سنت ِرسول ؐ کی نشرواشاعت کی‘‘
  • نومبر
1999
ادارہ
محدث ِجلیل شیخ البانی کی وفات پر ادارئہ محدث نے معروف اہل علم سے اپنے تاثرات لکھنے کی درخواست کی ۔وقت کی قلت کی وجہ سے بہت سے علماء سے رابطہ نہیں ہوسکا اور بہت سے کم فرصت میں ارسال نہیں کرپائے۔ حاصل ہوجانیوالے تاثرات ہدیہ قارئین ہیں۔بعد میں موصول ہونے والے مضامین او رتاثرات آئندہ اشاعتوں میں ان شاء ا للہ شائع کئے جاتے رہیں گے۔ادارہ
  • نومبر
1999
محمد اسحٰق زاہد
اس صدی کے سب سے بڑے محدث علامہ شیخ محمد ناصر الدین البانی ہفتہ ۲؍ اکتوبر ۱۹۹۹ء کو اُردن کے دارالحکومت عمان میں وفات پاگئے، إنا ﷲ وإنا إلیہ راجعون! جیسے ہی شیخ البانی کی وفات کی خبر پھیلی، پورے عالم اسلام پر رنج و اَلم کی لہر چھا گئی، ابھی سعودی عرب کے مفتی ٔ اعظم شیخ عبد العزیز بن باز ؒ کی وفات کا صدمہ نہیںبھولا تھاکہ امت ِمسلمہ کو ایک اور گہرا صدمہ برداشت کرنا پڑا۔
  • نومبر
1999
ادارہ
من أبی عبد اللہ خالد بن أحمد العلاونة إلی أخیه الدکتور؍حافظ عبد الرحمٰن مدنی     حفظه الله ورعاه

                        السلام علیکم ورحمة اللّه وبرکاته ، أمابعد:

            فإننی أحمد اللہ إلیکم وأصلی وأسلم وأبارک علی نبینا محمد وعلی آله وصحبه أجمعین وعلی من تبعهم بإحسان إلی یوم الدین۔