ڈاونلوڈ

آن لائن مطالعہ

آن لائن مطالعہ
  • نومبر
2006
محمد اسلم صدیق
اُردو زبان کے لفظ 'تہذیب'کے بالمقابل عربی میں 'ثقافت' اور انگریزی میں "Culture" کے لفظ استعمال کئے جاتے ہیں۔ اسی طرح 'تمدن' کے لئے عربی میں حَضَارة اور انگریزی میں "Civilization"کا لفظ بولا جاتا ہے۔چونکہ عام بول چال میں 'تہذیب وتمدن' کا محاورہ بکثرت استعمال ہوتا ہے، اس لیے عموماًتہذیب وتمدن کو باہم مترادف سمجھ لیا جاتا ہے جب کہ علم عمرانیات کی رو سے تہذیب اور تمدن میں واضح فرق ہے۔ا
  • نومبر
2006
زاہد حنیف
ایک بڑے ابلاغی ادارے کے اشتراک سے پاکستانی حکومت نے حدوداللہ کو منسوخ کرنے کی جو مہم شروع کررکھی ہے اور نومبر میں اس مذموم کوشش کودوبارہ پایۂ تکمیل تک پہنچانے کا جو اعلان کیا گیا ہے، اس کے خلاف ملک بھر میں شدید ردّ عمل پایا جاتا ہے۔ زیر نظر مضامین کی فہرست جہاں اس موضوع پر تحقیق کرنے والوں کے لئے ضروری لوازمے کی فراہمی کا کام دے رہی ہے، وہاں اس سے اس موضوع پر جملہ مکاتب ِفکر کا اتفاق اور اشتراکِ عمل بھی بخوبی نمایاں ہورہا ہے۔
  • نومبر
2006
صالح بن حسین
(3) اپنے مذہب پر عمل کرنے کی آزادی کا حق
اسلام کا اپنے ہم وطن مخالفین کے ساتھ رواداری کا ایک روشن پہلو یہ ہے کہ اس نے اُنہیں اپنے شرعی احکام کا پابند نہیں بنایا۔ زکوٰة جو اسلام کا ایک اہم رکن ہے ، سب غیر مسلم اس سے مستثنیٰ ہیں۔ دوسری طرف اگر کوئی مسلمان زکوٰة کے وجوب کا انکار کرتے ہوئے زکوٰة دینے سے انکار کردے تواسلام اسے مرتد قرار دے کر اس کے خلاف جہادکا حکم دیتا ہے۔
  • نومبر
2006
محمد رفیق چودھری
صاحب ِ 'اشراق' کے کھلتے ہیں اَسرار و رُموز                        کشورِ پنجاب میں وہ رُوحِ مرزا کا بُروز
رقص و موسیقی ہوئے اُسکی شریعت میں حلال               ہے حرام اِس دور میں کفار سے جنگ و قتال
  • نومبر
2006
محمد رفیق چودھری
دورِ حاضر کے تجدد پسند گروہ (Miderbusts)نے مغرب سے مرعوب و متاثر ہوکر دین اسلام کاجدید ایڈیشن تیار کرنے کے لئے قرآن و حدیث کے الفاظ کے معانی اور دینی اصطلاحات کے مفاہیم بدلنے کی ناپاک جسارت کی ہے۔ہمارے ہاں اس فتنے کی ابتدا سرسید احمد خان نے کی۔ پھر اُن کی پیروی میں دو فکری سلسلوں نے اس فتنے کو پروان چڑھایا۔ ان میں سے ایک سلسلہ عبداللہ چکڑالوی اورمولانا اسلم جیراج پوری سے ہوتا ہوا جناب غلام احمد پرویز تک پہنچتا ہے۔
  • نومبر
2006
محمد رمضان سلفی
طلاق دینا پسندیدہ فعل نہیں ہے۔ اسلام نے انتہائی کٹھن حالات میں طلاق کی اجازت دی ہے جبکہ صلح اور باہمی اتفاق کی کوئی صورت باقی نہ رہ جائے۔ معمولی بات پر طلاق، طلاق کہہ دینا با عزت اور باوقار لوگوں کا شیوہ نہیں ہے۔ میاں، بیوی میں جدائی اور تفریق ہی وہ جرم ہے جو کہ شیطان کو باقی تمام جرائم سے بڑھ کر پسند ہے۔
  • نومبر
2006
عبدالرشید اظہر
حدیث ِنبویؐ کی مستند ترین کتاب 'صحیح بخاری' کے اختتام کے موقعہ پر 'تقریب ِصحیح بخاری' کا انعقاد دینی مدارس کی ایک دیرینہ روایت ہے۔ اِمسال جامعہ لاہور الاسلامیہ میں مؤرخہ 6 ستمبر کو یہ تقریب منعقد ہوئی جس کے بعد جامعہ کی آخری کلاس مکمل کرنے والے طلبہ کو دستارِ فضیلت سے سرفراز کیا گیا۔اس مرحلہ پر شیخ الجامعہ مولانا حافظ عبد الرحمن مدنی اورشیخ الحدیث مولانا حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہم اللہ کے پر مغز اور مؤثر خطابات بھی ہوئے۔ تقریب کے بعد جامعہ کے شعبہ کلیہ القرآن الکریم کے زیر اہتمام 'محفل حسن قراء ة'کا بھی انعقاد ہوا۔
  • نومبر
2006
حسن مدنی
گذشتہ دنوں برطانیہ کے ولی عہدپرنس چارلس اپنی اہلیہ کے ساتھ پاکستان کے پہلے دورہ پر آئے۔ شہزادے کی والدہ ملکہ الزبتھ نہ صرف برطانوی ریاست کی سربراہ ہیں بلکہ وہ چرچ آف انگلینڈ اور چرچ آف سکاٹ لینڈ کی صدر ہونے کے ناطے مقتدرروحانی پیشوا بھی ہیں۔ ولی عہد ہونے کے اعتبار سے پرنس چارلس کے بھی یہی دونوں بنیادی دائرہ کارہیں
  • نومبر
2006
ڈاکٹر سعد بن ناصر
ہیئة کبار العلماء سعودی عرب کے ممتاز علما پر مشتمل ایک کونسل ہے جو سرکاری سطح پر مصروفِ عمل ہے اس کونسل سے سعودی عوام اپنے مسائل کے حل کے سلسلے میں رجوع کرتے ہیں۔ سعودی معاشرے میں علما کی اس سپریم کونسل کو انتہائی وقیع حیثیت حاصل ہے اور شرعی موضوعات پر ان کی رائے حرفِ آخر سمجھی جاتی ہے۔ یہ مایہ ناز اہل علم دیگر عالم اسلام میں پیش آنے والے مسائل کے بارے میں بھی اُمت ِمسلمہ کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیتے رہتے ہیں۔ زیر نظرتحریر اسی کونسل کے معزز رکن جناب ڈاکٹر سعد بن ناصر شَثری کی ہے۔