فہرست مضامین

میرے پسندیدہ۔۔

اس صفحہ کو پسند کرنے کے لیے لاگ ان کریں۔
Powered By JFBConnect

گفتگوئے شہِ ابرار بہت کافی ہے ہو محبّت تو یہ گفتار بہت کافی ہے
یادِ محبوبؐ میں جو گزرے وہ لمحہ ہے بہت اس قدر عالمِ انوار بہت کافی ہے
مدحِ سرکارؐ میں یہ کیف، یہ مستی، یہ سرور میری کیفیتِ سرشار بہت کافی ہے
للہ الحمد کہ ہم سوختہ جانوں کے لئے شاہ کا سایۂ دیوار بہت کافی ہے
کاش اک اشک بھی ہو جائے قبولِ شہِ دیں ایک بھی گوہر شہوار بہت کافی ہے
خدمتِ اہل ہمم کی نہیں حاجت مجھ کو اُلفتِ سیّدِ ابرارؐ بہت کافی ہے
بے ادب دیکھ! نہ یوں روضے کی جالی سے لپٹ راحتِ سایۂ دیوار بہت کافی ہے
روبرو رہتے ہیں انوار مدینہ مظہرؔ
حسرتِ جلوۂ دیدار بہت کافی ہے