• اکتوبر
2004
فاطمہ مدنی
رمضان المبارک کا آغاز ہے۔ رحمتوں اور برکتوں والے مہینہ میں نیک اعمال کیلئے ہر جانب ایک ہلچل ہے اور ہر کوئی نیکی میں سبقت لے جانے کیلئے کوشاں ہے۔ مختلف دینی ادارے اور تنظیمیں ماہِ رمضان میں عوام الناس کو دین کی طرف لوٹانے اور ربّ کے حضور جھکانے کے لئے مختلف قسم کے پروگرام منعقد کرتی ہیں۔ اِنہی دنوں اسلامک ویلفیئرٹرسٹ کے تعلیمی ادارے 'اسلامک انسٹیٹیوٹ' (شعبۂ خواتین) کی سرگرمیوں میں بھی غیر معمولی تیزی آجاتی ہے