• جنوری
2008
یحییٰ عزیز ڈاہروی
زندگی میں بعض یادیں صفحۂ قرطاس پر لاتے ہوئے بڑی مشکل پیش آتی ہے، ایسی ہی کیفیت اس وقت میرے دل و دماغ پر بھی طاری ہے ذہن اور جسم تھکے ہوئے اور اعصاب شل ہیں۔ اُستاذِ محترم شیخ الحدیث مولانا عبدالحلیم صاحب کی محبت و شفقت اور خلوص ہمارے لیے انتہائی قیمتی اثاثہ تھا۔آپ کو مرحوم لکھتے ہوئے ہاتھ کانپتے ہیں۔
  • دسمبر
2008
یحییٰ عزیز ڈاہروی
دین اسلام کی تعلیمات کو فروغ دینے کے لئے دعوت وتبلیغ کا کام جس قدر ضروری تھا، آج اُمت ِمسلمہ ا س قدر ہی اسے آگے پھیلانے میں سستی سے کام لے رہی ہے۔ انبیاے کرام ؑ کے دعوتی مشن کو فروغ دینے کے لئے ہر دور میں اللہ تعالیٰ کے کچھ ایسے خوش نصیب بندے پیدا ہوئے جنہوں نے معاشرے کی اصلاح، شرک وکفر کے ردّ، ظلم وناانصافی، قتل وغارت گری، فحاشی و عریانی کے خاتمے اور تعلق باللہ میں رسوخ وپختگی کے لئے اور قرآن وحدیث کی تعلیمات کو فروغ دینے میں اپنی پوری زندگی وقف کردی۔