• فروری
2015
ابو الحسن علوی
روزنامہ جنگ ۲۲ جنوری، ۲۰۱۵ءکے ادارتی صفحات پر ٹی وی اسکالر جناب جاوید احمد غامدی کا ایک کالم 'اسلام اورریاست: ایک جوابی بیانیہ' کے نام سے شائع ہوا۔ اس کالم کے جواب میں اصحابِ علم وفضل کی بہت سی تحریریں روزنامہ جنگ اور دیگر اخبارات کے صفحات پر شائع ہوئیں۔ مولانا تقی عثمانی صاحب نے بھی روزنامہ جنگ میں اُن کے مضمون کے مرکزی خیال کا خوب ناقدانہ جائزہ پیش کیا ہے۔
  • اپریل
2016
ابو الحسن علوی
سوال1: قطعی الدلالۃ کا معنی ومفہوم کیاہے؟

قطعی کا لفظ قَطَع سے ہے جس کے معنی کاٹنا ہیں۔ پس ’قطعی الدلالۃ‘ میں قطعی کے معنیٰ یہ ہیں کہ لفظ میں موجود ایک سے زائد معانی کے احتمالات کا ختم ہو جانا اور محتمل معانی میں سے ایک ہی معنی کا متعین ہو جانا۔
  • جون
2007
ابو الحسن علوی
اسلام ایک معتدل و متوازن دین ہے جو میانہ روی کو پسند کرتاجبکہ غلو اور انتہا پسندی کے خلاف ہے۔ قرآن و سنت میں جابجا ایسی تعلیمات موجود ہیں جو اعتدال و توازن کاسبق دیتی ہیں۔ مثلاً 'انفاق' کے بارے میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے :
وَٱلَّذِينَ إِذَآ أَنفَقُوا۟ لَمْ يُسْرِ‌فُوا۟ وَلَمْ يَقْتُرُ‌وا۟ وَكَانَ بَيْنَ ذَ‌ٰلِكَ قَوَامًا ﴿٦٧..سورۃ الفرقان
  • جنوری
2013
ابو الحسن علوی
انہی دنوں پروفیسر صاحب موصوف پانچ سال بعد کینیڈا سے پاکستانی سیاست میں وارد ہوکر متحرک ہوچکے ہیں۔ عام انتخابات سے عین قبل ان کی سیاسی سرگرمیوں، عوامی استقبال اورلانگ مارچ کے حوالے سے ہر ذہن میں نت نئے شبہات پائے جاتے ہیں۔ میڈیا اور ذرائع ابلاغ پر بھی ان کے بارے میں مضامین اور مباحثے سامنے آرہے ہیں۔ ان کا ماضی اور حال کیا رہا ہے؟