• اپریل
1993
نوائے وقت‘روزنامہ
انسائیکلوپیڈیا آف قرآن
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے "الرد علی المنطقیین" میں لکھا ہے کہ شہر "حران" صائبین کا گھر تھا۔ یہ جگہ اس قوم کی منڈی تھی۔ ابراہیم علیہ السلام اسی جگہ پیدا ہوئے یا عراق سے چل کر یہاں آئے۔ یہاں بہت سے ستاروں کی مورتیاں بنتیں جسے زحل، مشتری، زہرہ، عطارد، قمر بلکہ "علت اولیٰ"، "عقل اول" اور "نفس کلیہ" کی بھی ہیکل (شکلیں) بنائی تھیں ان کا دین عیسائیوں سے پہلے تھا، پھر نصرانیت ان پر غالب آ گئی۔