• اپریل
1993
نسیم اختر
محترم غازی عزیر کے مقالات علمی اور تحقیقی ہونے کے ساتھ ساتھ علمی حلقوں میں دلچسپی سے پڑھے جاتے ہیں اور مآخذ و مراجع کی کثرت کے باعث اہل علم کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ رسالہ "محدث" لاہور میں ان کے مقالات نظر سے گزرتے ہیں، بسا اوقات مجلہ "اہلحدیث" لاہور اور "الاعتصام" میں بھی شائع ہوتے ہیں۔ میں بھی مذکورہ بالا اوصاف کے پیش نظر ان کے مقالات دیکھتی اور پڑھتی ہوں۔
  • جنوری
1994
نسیم اختر
مجھے اعتراف ہے کہ جناب کی ادارت میں شائع ہو نے والا مجلہ محدث تحقیقات کا مرقع اور نکا ت علمیہ سے لبریز ہو تا ہے ۔مواد کثیرہ سے انتقاء کے باوصف بعض اصحاب مقالات کے خیالات ان کے دوائر مطالعہ کا مظہر ہوتے ہیں اور قارئین کو تنقید و تعاقب کی دعوت دیتے ہیں ۔

سابقہ شمارہ میں اس عاجزہ نے"برصغیر میں محدثین کی مساعی "مقالہ از غازی عزیر کے ایک حوالہ پر تعاقب لکھا تھا جس کے شائع ہونے پر میری حوصلہ افزائی ہو ئی ۔