• جولائی
2007
مجیب الرحمن
نومبر 2006ء کے اواخر میں لاہور سے پی آئی اے ائیرلائن کے ذریعے میں دہلی پہنچا جہاں شیخ اصغر علی امام مہدی سلفی اور دیگر اہل حدیث رفقا کی معیت میں چند دن گزارنے کا موقع ملا۔ دہلی کے دورہ میں حضرت مولانا عبدالجلیل عبد المعید اور ماہر لسانیات مولانا علامہ عبدالقدوس، اطہرابن احمد نقوی وغیرہ حضرات سے ملاقاتیں رہیں۔