• جون
2008
عبد الملک
دوستوں نے اب تک جوگفتگو کی ہے، ماشاء اللہ پورے اخلاص اور پوری تیاری سے اُنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا ہے۔ میں اس اہم مجلس کے انعقاد پر ملی مجلس شرعی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں ۔ اس سلسلے میں میری مختصرگزارشات حسب ِذیل ہیں :1983ء میں جماعت ِاسلامی میں اس موضوع پر اختلاف ہوا اور 1983ء سے 1991ء تک ہم نے وقتاً فوقتاً اس موضوع پر مباحثے منعقد کیے
  • مئی
2001
عبد الملک
ارضِ پاکستان پر اس وقت بھوک اور پیاس کے بادل منڈلا رہے ہیں، پورا ملک خشک سالی کی زد میں ہے۔ خاص طور پر صوبہ سندھ اور بلوچستان کے اکثر حصے قحط کی لپیٹ میں ہیں۔ کئی ہزار ایکڑ زرعی رقبہ بنجر ہوچکا ہے۔ گھاس اور پانی کی کمی سے مویشیوں کی ہلاکت ہورہی ہے۔ بجلی کی بار بار بندش کی وجہ سے معمول کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ صنعت اور زراعت پر نزع کی کیفیت طاری ہے۔
  • فروری
2001
عبد الملک
۱۰ جنوری ۲۰۰۱ء کی شام چھ بجے عالم اسلام ایک محدث ، فقیہ، جلیل القدر عالم دین اور ایک مربی وخطیب سے محروم ہوگیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر ذی روح کا انجام بالآخر موت ہے مگر علماءِ ربانی کی وفات سے جو خلا پیدا ہوتا ہے، وہ اکثر پر نہیں ہوتا۔ شیخ محمد العثیمین جیسی شخصیات روز روز پیدا نہیں ہوتیں،