• جنوری
2001
محمد رفیق چودھری
اللہ تعالیٰ کالاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے اپنے فضل و کرم سے آج ہمیں یہاں ایک ایسے مقصد کی خاطر جمع کیاجس کا تعلق امت ِ مسلمہ کے تشخص، اس کے اجتماعی مفادات، ملی نصب ُالعین اور اس سے وابستہ سوا اَرب انسانوں کے حال اور مستقبل سے ہے۔ یہ محض اللہ تعالیٰ کافضل و کرم ہے کہ آج کی مضطرب دنیا میں کچھ دردمند حضرات کو یہ سعادت حاصل ہوئی کہ انہوں نے اس عالمی مجلس کا اہتمام کیا
  • اگست
2003
محمد آصف احسان
اسلام کے اساسی اوصافِ جمیلہ اور خصائل ِحمیدہ میں سے یہ ایک بنیادی خصوصیت ہے کہ اس کے اَحکام و قوانین حیاتِ انسانی کے جملہ پہلوؤں کا بطریق ِاحسن احاطہ کرتے ہیں۔ انسانی زندگی کی کوئی جہت بھی ... انفرادی ہو یا اجتماعی... ایسی نہیں کہ جس کا اپنی اصل کے اعتبار سے شریعت ِاسلامیہ میں تذکرہ موجود نہ ہو۔
  • ستمبر
2013
صفدر محمود
حالیہ انتخابات میں جملہ اسلامیانِ پاکستان کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کا مقصد، ہدف اور نعرہ کسی مقبول سیاسی جماعت نے نہیں اپنایااور اگر کسی نے ڈھکے چھپے لفظوں میں اسے پیش بھی کیا تو عوام پاکستان نے اُس کو خاص پذیرائی نہیں بخشی ۔ بلکہ اس سے بڑھ کر انتخابات سے قبل پاکستان کے نظریہ جو ایک اسلامی ریاست کا قیام ہے، اُس سے ہی سرے انکار کیا جاتا رہا۔
  • جون
2004
حسن مدنی
معاشرے میں بڑھتی بے اطمینانی اور لادینیت کی روک تھام کے لئے علماء کرام سرگرم تو ہیں لیکن مقابل میں اس قدر زیادہ منظم طور پر اور غیر معمولی وسائل کے ساتھ عریانی، اِباحت پسندی اور دین بیزاری کو فروغ دیا جا رہا ہے کہ علما کی کوششیں کامیاب نہیں ہو پا رہیں۔ عالمی سطح پر اسلام کی دعوت کو درپیش مسائل اس پر مستزاد ہیں۔