دینی مدارس کی رجسٹریشن کا مسئلہ
دینی مدارس کی رجسٹریشن کا مسئلہ پچھلے دنوں کی قانون سازی سے بظاہر حل ہوگیا ہے لیکن دراصل حل نہیں ہوا جیسا کہ آئندہ سطور کی وضاحت سے معلوم ہوگا۔دینی مدارس کی رجسٹریشن ، نصاب اور دوسرے مسائل کی دو بنیادی وجوہ ہیں: ایک تو یہ کہ مغرب کو دینی مدارس کا وجود اور ان کا نظامِ تعلیم کھٹکتا ہے اور وہ انہیں پہلے مرحلے میں کمزور ، غیر مؤثر اور دوسرے مرحلے میں ختم کرنا چاہتا ہے۔ اس کے لیے وہ نظامِ تعلیم کی اصلاح اور بہتری کے نام پر اور دینی مدارس کو تعلیم کے مرکزی دھارے میں (جو پہلے سے مغرب کی الحادی فکروتہ.... مزید مطالعہ
مدارس کی رجسٹریشن کا قضیہ اورمناسب لائحہ عمل
اسلام کا اپنا نظام تعلیم ہے ، جو اس قدر مضبوط اور وسعت رکھتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے تعلیم یافتہ افراد بیک وقت ریاست کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دیتے تھے ۔وہ امام ، مدرس ، مفتی ، قاضی ، جنرل ، منتظم ، گورنر اور سربراہ ریاست سمیت ہر شعبے اور ہر لیول پر کام کر سکتے بلکہ کرتے تھے ۔ یعنی اسلامی نظام تعلیم معاشرے کی تمام ضروریات پوری کرتا تھا۔ بعد میں خلافت راشدہ ، خلافت بنو امیہ ،خلافت بنو عباس ، خلافت عثمانیہ حتیٰ کہ ہندوستا میں مسلمان حکومتوں کے ادوار میں یہی طرز تعلیم تھا ۔ مغل دور میں ہندوس.... مزید مطالعہ
شرح كتاب التوحيد (صحيح بخاری) قسط (8)
شرح كتاب التوحيد (صحيح بخاری) بَابُ قَوْلِ اللهِ تَعَالَى: ] السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ [ [الحشر: 23]باب : اللہ تعالیٰ کا سورۂ حشر میں ارشاد ’’اللہ سلامتی دینے والا ( السلام ) امن دینے والا ( مومن ) ہے ۔‘‘اس باب میں اللہ تعالیٰ کی دو صفات ]السَّلاَمُ [ اور ] الْمُؤْمِنُ [ کا اثبات کرنا مقصود ہے ۔ یہ دونوں صفات [سورۃ الحشر :23] میں ایک ہی آیت میں بیان ہوئی ہیں ، اور دونوں کا معنی قریب قریب ایک ہے ۔سلام اسم بھی ہے ، صفت بھی اور مصدر بھی ۔یہ اللہ تعالیٰ کے نام یا صفت کے طور پر قرآن مجید میں صر.... مزید مطالعہ
سورۃ الفاتحہ میں غلطی کرنیوالے کی اقتداء
نماز دین کا ستون ہے جس کے بغیر دین کی عمارت کا کوئی تصور نہیں، شریعت نے جماعت کی صورت میں تمام لوگوں کو ایک امام کی اقتداء کا حکم دیا ہےتاکہ منظم و مرتب انداز سے یہ فریضہ انجام پائے۔امامت چونکہ ایک عظیم ذمہ داری ہے اور ہر شخص اس کے معیار پر پورا بھی نہیں اترتا، لہذا نبی کریم ﷺ نے امامت کا معیار واضح فرما دیا کہ ایک شخص میں کیسی خوبیاں پائی جائیں گی تو وہ جماعت کی امامت کا اہل قرار پائے گا۔ ذیل میں کچھ احادیث پیش کی جارہی ہیں:حضرت ابوسعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:«إِذَا كَ.... مزید مطالعہ
حضرت موسیٰ کا عریاں غسل کرنے والی حدیث
پر منکرین حدیث کے اعتراضات اور ان کےجوابات
انبیاء اللہ تعالیٰ کے نمائندےاور سفیر ہوتے ہیں ، ان کی ہربات اللہ تعالیٰ کی بات ہوتی ہے، اسی لیے ان کی اطاعت اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور ان کی نافرمانی اللہ کی نافرمانی ہوتی ہے ، جیساکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:] مَنْ يُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰهَ[ [النساء: 80]’’ جس نے رسول کی اطاعت کی ، اس نے دراصل اللہ کی طاعت کی ۔‘‘ اسی لیے اگر کبھی کسی نبی پر کوئی الزام لگا تو اللہ تعالیٰ اس کو اس الزام سے لازمی طور پر بری کرتا ہے ۔ بنی اسرائیل کے لوگ ایک دوسرے کے سامنے برہنہ ہونے کو معیوب نہی.... مزید مطالعہ
شامی انقلاب؛ ماضی، حال اور مستقبل
بلادِ شام (The Levant)جسے احادیث ِنبویہ میں ’شام‘ کہا گیا ہے، دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق ایک بابرکت اور مقدس سرزمین ہے۔ احادیث مبارکہ میں جس خطہ ارضی کو ’شام‘ کہا گیا ہے، اس کی جغرافیائی حدود اُس مملکت سے بہت وسیع ہیں کہ جسے معاصر دنیا ’شام‘ (Syria)کے نام جانتی ہے۔ معاصر شام ۱۹۴۶ء میں فرانس کے قبضے سے آزاد ہونے کے بعد دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا۔ اس سے پہلے شام کے نام سے موجود خطہ ارضی میں فلسطین، حالیہ اسرائیل، موجودہ شام، اردن، لبنان، سائپرس اور ترکی کا ایک صوبہ شامل تھا۔بلادِ شام کی فضیلت .... مزید مطالعہ
شیخ الحدیث حافظ عبدالعزیز علوی کی سوانح حیات
شیخ المشائخ استاذی المکرم حافظ عبدالعزیز علوی بھی دارلفناء سے دار البقاء کی طرف رخصت ہوئے، منگل کی شام نماز مغرب کے بعد دوستوں کے ساتھ مقامی ریستوران میں موجود تھا کہ موبائل کی سکرین پر شیخ الحدیث عبدالعزیز علوی کی وفات کی خبر دیکھنے کو ملی ایک بار تو نظر انداز کرنا چاہا کہ یہ بھی دوپہر کی خبر کی طرح غلط فہمی پر مبنی ہو سکتی ہے مگر یہ خبر جامعہ سلفیہ کے ایک ذمہ دار ساتھی کی طرف سے تھی تو فوراً کچھ دوستوں سے رابطے پر اس کی تصدیق ہو گئی زبان پر انا لله وانا الیه راجعون کا کلمہ جاری ہوا اور دما.... مزید مطالعہ
اک شجر سایہ دار تھا، نہ رہا !
(پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی )
پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی بھی اس دنیائے فانی سے رخصت ہو گئے۔ ان کی وفات پراسلام اور پاکستان سے محبت رکھنے والوں کے دل غمگین اور آنکھیں اشکبار ہیں۔ ایسے محسوس ہوتا ہے کہ دلوں پر اداسی کی ایک چادر سی تن گئی ہے۔بلاشبہ وہ ایسے خوش نصیب لوگوں میں سے تھے جو دنیا میں اس طریقے سے زندگی گزارتے ہیں کہ پیچھے رہ جانے والوں کے لیے ایک مثال بن جاتے ہیں۔ آج ہر کسی کی زبان پر ان کی دینی خدمات اور جرأت مندانہ کردار کے تذکرے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے موت ایسی قابل رشک دی کہ کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے اپنی جان جان آفریں ک.... مزید مطالعہ
سفر نامہ بیت المقدس
میرے ہاتھ میں اس وقت ایک دیدہ زیب، خوبصورت ٹائٹل کی حامل 216صفحات پر مشتمل وہ کتاب ہے جسے ’’سفر بیت المقدس‘‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔مؤلف ہیں ہمارے دوست، رفیق میدان دعوت، نامور صحافی، ادیب اور خطیب بے بدل، حافظ عبدالاعلیٰ درانی جنہوں نے ارض مقدس میں سات دن کی سرگزشت کو اپنے رہوار قلم کی جولانیوں سے ایک حسین گلدستے کی شکل میں پیش کیا ہے۔ مکتبہ طارق اکیڈمی (فیصل آباد) اس علمی ودعوتی کاوش کو ایک گلشن تاباں کا روپ دینے پر مبارکباد کی مستحق ہے۔مجھے خود بھی سرزمین فلسطین جانے کا اتفاق ہوا ہے لیکن صرف تی.... مزید مطالعہ